اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مانسہرہ میں مسافر بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

مانسہرہ : ہزارہ موٹروے کلگان موڑ پر مسافر بس الٹنےسے پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، بس گلگت سےراولپنڈی جارہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے ہزارہ موٹروے کلگان موڑ پربس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے حادثہ بارش اور سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا، گلگت سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس ہزارہ موٹر وے پرالٹ گئی۔

تمام زخمیوں اورجاں بحق افراد کی لاشوں کوکنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے اگست میں مسافر وین کھائی میں جاگری تھی ، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

وین کو حادثہ مونگن مچھی پول کے مقام پر پیش آیا تھا، حادثے کا شکار وین الائی بٹگرام سے مانسہرہ آرہی تھی۔

اس سے قبل تحصیل اوگی کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں