تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مقبوضہ کشمیرمیں مزاحمت کاروں سےجھڑپ، پانچ بھارتی فوجی ہلاک

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں مٹھی بھرمزاحمت کاروں نے بھارتی سورماؤں کوناکوں چنے چبوا دئیے، تین روز سے جاری جھڑپ میں دوبھارتی کیپٹن سمیت پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تین دن سے جھڑپ میں تین سے پانچ مزاحمت کاروں نے اب تک ٹریننگ سینٹرپرقبضہ کیا ہوا ہے، بھارتی فورسزنے ایک حملہ آورکوہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تین روز سے جاری اس جھڑپ کے دوران اب تک دو بھارتی کیپٹنوں سمیت پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں

عمارت میں وقفےوقفے سے دھماکوں اورفائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ فورسزنے علاقے کی ناکہ بندی کرکے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزاحمت کاروں نے ہفتے کو سری نگر کےمضافات میں ریزرو پولیس کی بس پر حملہ کرنےکے بعد ایک ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پر قبضہ کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس پرحملےکے بعد بھی بھارتی فوجیوں کومزاحمت کاروں کا قبضہ ختم کرانے میں کئی روز لگے تھے جس سےبھارتی حکام کے بلندوبانگ دعووں کی قلعی کھل گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -