راولپنڈی: ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کےدوران سیکورٹی اداروں کی کارروائیوں میں پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ 35افراد کوگرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے شہر جہانیاں میں محکمہ انسداد دہشت گردی پولیس کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ملزمان کے قبضے سے دستی بم،کلاشنکوف،پسٹل گولیاں اور حساس تنصیبات کے نقشے برآمد ہوئے۔
دوسری جانب کراچی کےعلاقےلیاری میں مقابلے کے دوران بابالا ڈلا گروپ کےدو گنگسٹرز امین ڈینی اور عدنان لنگڑا ہلاک ہوگئے۔
آپریشن رد الفساد : 21 افغان اور 57 مشتبہ افراد گرفتار
ادھر کراچی میں گلشن اقبال،شاہ فیصل،بلدیہ،نیلم کالونی اورشاہ رسول کالونی سےسترہ ملزمان کودھرلیا گیا۔اس کے علاوہ لیاقت پور،دنیا پور میں سرچ آپریشن کےدوران 5اشتہاریوں سمیت 10افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مغوی کےبدلے ایک کروڑ تاوان لینے والےسات ملزمان گرفتارکرلیے گئےجن سے اسلحہ لینڈ کروزراوردوسری گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔ملزمان افغانستان کی سم استعمال کرکےڈیل کرتےتھے۔
واضح رہےکہ اٹک سے سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم ساجدکوڈرامائی انداز میں گرفتارکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں