سنکیانگ : چین کے مسلم اکثریتی صوبےسنکیانگ میں چاقو سے مسلح حملہ آوروں نے پانچ افراد کو ہلاک جبکہ پانچ افراد کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کےمطابق سنکیانگ کےعلاقے پشان میں مسلح حملہ آوروں نے پانچ افراد کو قتل کیا،پولیس کی کارروائی کے دوران تینوں حملہ آور فائرنگ میں مارے گئے۔
سنکیانگ حکومت کےمطابق حملے کے چند منٹ بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی اور اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔تاحال اس حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی تنظیم یا گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
چین کے حکام نے دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر شمال مغربی علاقےسنکیانگ پر بارڈر کنٹرول مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے
یاد رہے کہ چین کی اویغور اقلیتی برادری کی اکثریت سنکیانگ میں رہائش پذیر ہے اور خطے کی 45 فیصد آبادی ایغور مسلمانوں پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ سنکیانگ کی سرحدیں پاکستان اور افغانستان کے علاوہ چار وسطی ایشیائی ممالک سے بھی ملتی ہیں۔