کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک کمسن بچے سمیت پانچ افراد کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈرائیوروں کی تیز رفتاری انسانی جانوں کےضیاع کا سبب بن رہی ہے، بنارس پل پرتیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
سی ویو میں رات گئے تیزرفتار کار سوار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پورٹ قاسم کے قریب پینتالیس سالہ راہب خان دفتر سے گھر جاتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں آکر زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھا۔
کورنگی نمبر ڈھائی میں آٹھ سالہ عبدالحمید ولد عبدالعزیز تیز رفتار گاڑی کی زد آکر جاں بحق ہوا۔
اس سے قبل کالا پل کے علاقے میں تیز رفتار ٹینکر نے چھبیس سالہ نوجوان نوشاد ولد ارشد کو کچل کر ہلاک کردیا۔