اٹک: فتح جنگ میں فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان فارنگ کا واقعہ اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں اراضی کے تنازع پر پیش آیا، جس میں پانچ افراد جان سے چلے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا، چچا اور 2 بھتیجے شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے اٹک میں فائرنگ سے 5 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او راولپنڈی سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
آئی جی پنجاب نے ڈی پی او اٹک کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئےاسپیشل ٹیمیں تشکیل دینےکا حکم دیا ہے۔