تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نوری آبادی ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد لقمہ اجل بن گئے

کراچی: نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی لقمہ اجل بن گئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والی وین میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی جاں بحق ہوئے، ایک سال کی بچی اور 4 خواتین مرنے والوں میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق خاندان حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد سے کراچی آرہا تھا، 17 سالہ لڑکا جان بچانے میں کامیاب ہوسکا۔

اہلخانہ نے سرد خانے میں لاشوں کی شناخت کی، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: نوری آباد کے قریب وین میں آتش زدگی، اموات 15 ہو گئیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز نوری آبادی کے قریب حیدرآباد سے کراچی آنے والی وین حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ وین حادثے کے وقت گاڑی میں بچوں اور خواتین سمیت 25 مسافر سوار تھے، وین سے دوسری گاڑی کا بونٹ اڑ کر ٹکرایا تھا، جس کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں تمام میتیں مکمل جھلس چکی ہیں، تمام لاشوں کے ڈی این اے سیمپلز لے لیے گئے ہیں، ڈی این اے رپورٹس کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -