پیر, جون 17, 2024
اشتہار

فیملی نے دو ماہ کے بچے سمیت خودکشی کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد کی جانب سے انتہائی قدم اٹھانے کا دردناک واقعہ سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لنگم نامی شخص نے بیوی اور تیب بچوں سمیت خودکشی کی۔ لنگم دیودانم جبکہ اس کی اہلیہ پالانیمل سکھروارپٹی میں اسکول ٹیچر تھے۔

جمعرات کی شام بہت زیادہ وقت گزر جانے کے باوجود جب پڑوسیوں نے لنگم، پالانیمل اور ان کے بچوں کو نہیں دیکھا تو وہ گھر میں داخل ہوئے۔

- Advertisement -

پڑوسیوں اندر سے لاک دروازے کو توڑ کر داخل ہوئے تھے تو دیکھا کہ گھر کے پانچوں افراد زمین پر مردہ حالت میں پڑے ہیں جس کے بعد پولیس کو طلب کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ والدین کے ساتھ خودکشی کرنے والے بچوں کی شناخت آنند، آدتیہ اور 2 ماہ کی سسیکا کے نام سے ہوئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جس کی رپورٹ آنے کے بعد فیملی کی موت کا تعین ہو سکے گا۔

واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا کہ لنگم نے 40 سے زائد لوگوں سے لاکھوں روپے ادھار لیے تھے جبکہ قرض دہندہ رقم واپسی کیلیے فیملی پر دباؤ ڈالتے رہے۔

قرض کی رقم واپس نہ کر پانے پر لنگم اور اہلیہ نے بچوں سمیت خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں معلوم ہو سکے گا کہ فیملی نے کیسے خودکشی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں