تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

دبئی: جعلی ویزے اور امیگریشن دستاویزات تیار کرنے والا گینگ پکڑا گیا

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جعلی ویزے اور امیگریشن دستاویزات تیار کرنے والا گینگ پکڑا گیا، ملزمان نے مختلف سرکاری اداروں اور محکموں کی جعلی مہریں بنوا رکھی تھیں۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے پانچ افراد کو جعلی رہائشی ویزے تیار کرنے اور سرکاری محکموں کی جعلی مہریں استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے، جعلسازی میں ملوث گروہ کے تین افراد کا تعلق پاکستان جبکہ دو کا بھارت سے بتایا گیا ہے۔

ملزمان نے دبئی کارپوریشن آف ایمبولینس سروسز، دبئی اور شارجہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس، دبئی ہیلتھ کیئر اتھارٹی اور دبئی میونسپلٹی کی جعلی مہریں بنوا رکھی تھیں۔

یہ جعلساز گروہ پاسپورٹس میں ہیر پھیر کرنے، بڑی تعداد میں جعلی رہائشی ویزے تیار کرنے اور بینک اکاؤنٹس کی جعلی اسٹیٹمنٹس تیار کرنے میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔

دبئی پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ ملزمان اپنے پاس موجود جعلی مہروں کی مدد سے لوگوں کو جعلی سرکاری دستاویزات تیار کرکے دیتے ہیں اور بدلے میں بھاری رقوم وصول کرتے ہیں، ملزمان کی تفصیل جاننے کے بعد سرکاری استغاثہ کی جانب سے سرچ وارنٹ حاصل کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے دفتر پر چھاپے کے دوران ان کے زیر استعمال سامان اور سافٹ ویئر قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر ان لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے پیسوں کے عوض جعلی امیگریشن دستاویزات تیار کروائی تھیں۔

ملزمان کو عدالت نے ایک، ایک ماہ قید کی سزا سنائی ہے، اس کے علاوہ انہیں ایک ایک ہزار درہم جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا جس کے بعد انہیں ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -