اشتہار

’شام میں زلزلے سے 50 لاکھ افراد بے گھر‘

اشتہار

حیرت انگیز

شام آنے والے تباہ کن زلزلے میں لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے۔

اقوام متحدہ کے پیر کو آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد پچاس لاکھ سے زیادہ شامی بے گھر ہو سکتے ہیں۔ یہ زلزلے شام اور اس کے پڑوسی ملک کی سرحدی علاقوں میں آئے تھے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے شامی نمائندے سیوانکا دھانپالا نے جمعہ کو کہا کہ "شام میں تقریباً 5.3 ملین افراد زلزلے سے بے گھر ہو سکتے ہیں یہ ایک بہت بڑی تعداد ہے جو کہ پہلے سے جنگ زدہ ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والی نقل مکانی کا شکار آبادی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا، "شام کے لیے یہ ایک بحران کے اندر ایک بحران ہے ہمیں معاشی دھچکے لگے ہیں پہلے کوویڈ اور اب ہم موسم سرما سے بھی متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ 7.8 اور 7.6 شدت کے زلزلوں سے بچ جانے والے افراد شام کے دیگر حصوں سے تقریباً 12 سال کی جنگ سے بے گھر ہونے والے لوگوں کے لیے قائم کیمپوں میں پہنچ گئے ہیں۔

بہت سے لوگ اپنے گھر کھو چکے ہیں یا تباہ شدہ عمارتوں میں واپس آنے سے بہت خوفزدہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں