لاہور: لاہور کے قریب پھلروان میں زمین کے تنازعے پر دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے5 افراد قتل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قریب پھلروان گاؤں میں اراضی کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے5 افراد قتل ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ برکی کی حدود میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی، 2 کزن اورایک بھتیجا شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں دشمنی کے باعث پہلے ہی 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخواہ کے علاقے اورکزئی میں زمین کے تنازعے پر دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ 15 جولائی کو خیبرپختونخواہ کے علاقے مینگورہ میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے تھے۔
دادو : زمین کے تنازعہ پر قبائلی تصادم، فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق
واضح رہے کہ رواں سال 23 جون کو دادو میں مری اور لاشاری قبیلے کے درمیان زرعی زمین کے تنازعے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔