جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

چنیوٹ میں افسوسناک حادثہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں سرگودھا روڈ پر احمد نگر کے قریب اسلام آباد جانے والی مسافر بس موٹر سائیکل سوار کو کچلتے ہوئے درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اسلام آباد جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث سرگودھا روڈ پر احمد نگر کے قریب موٹر سائیکل سوار کو کچلتے ہوئے درخت سے جا ٹکرائی، موٹر سائیکل پر سوار سگے پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ بس میں سوار 2 مسافر شدید زخمی ہوئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت محمد شریف، زاہدہ، ماہنور، ربیعہ اور دانش کے ناموں سے ہوٸی۔ ریسکیو 1122 نے جاں بحق ہونے والے خاندان کی لاشیں پولیس کے حوالے کر دیں جبکہ زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

ریجنل پولیس افسر فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چنیوٹ کو ڈرائیور کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جبکہ ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلیے مہم بھی تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں