پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے 5 فلسطینی شہید، 80 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے 5 فلسیطنی شہید اور 80 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ سرحد پر احتجاج کیا اور اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی کی، قابض فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید 80 زخمی ہوگئے۔

غزہ کی پٹی میں مظاہرین نے ہزاروں ٹائر اور اسرائیلی پرچموں کو جلا کر احتجاج ریکارڈ کرایا، مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ ملک بدر کیے گئے 8 لاکھ فلسطینیوں کو واپس آناے کی اجازت دی جائے۔

- Advertisement -

قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی شناخت 27 سالہ محمد النبی، 22 سالہ نصر ابو تائم، 23 سالہ غسان شات، 23 سالہ احمد ابو لبدا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 3 فلسطینی شہید

واضح رہے کہ رواں ماہ غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والی جمعہ احتجاجی تحریک کے دوران اب تک 250 سے زائد فلسطینی شہید اور 30 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں