کراچی : آئی سی آئی پل پر تیز رفتار ڈمپر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور6 زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی آئی پل پر تیز رفتار ڈمپر سامنے سے آتی ہوئی کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈمپر اور کار کو تحویل میں لے لیا ہے اور ابتدائی تفتیش کے طور پر زخمی افراد کا بیان قلم بند کر لیا ہے اور جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ اندھیرے اور ڈمپر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
جامشورو: انڈس ہائی وے پرکوچ الٹ گئی‘ 4افراد جاں بحق
خیال رہےکہ دو روز قبل دادو میں بھان سعیدآباد کے قریب انڈس ہائی وے پرتیزرفتاری کے باعث کوچ الٹ گئی تھی حادثے میں 4افراد جاں بحق جبکہ21افراد زخمی ہوگئےتھے۔افسوناک حادثے میں زخمی ہونےوالےزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیاتھا۔
بلوچستان میں مسافر کوچ الٹ گئی‘ 8افراد جاں بحق
واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےصوبہ بلوچستان کےضلع مستونگ میں مسافر کوچ تیزرفتاری کےباعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔