پشاور: سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی پرحملہ کرنے والوں کے پانچ سہولت کاروں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
باچا خان یونیورسٹی پردہشت گردوں کے حملے میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا ناصردرانی کا کہنا ہے کہ سانحہ کے بعد کارروائی کے دوران کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے اورتفتیش کے بعد انہیں میڈیا کے سامنے بھی لایا جائے گا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ گرفتار ملزمان حملے کے سہولت کار ہیں اورحملے کے تانے بانے جہاں سے ملیں گے وہاں کارروائی ہوگی۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ گزشتہ روز چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردی کے حملے میں طلبا سمیت 20 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور بھی ہلاک کردیئے گئے تھے۔