اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

کراچی : پولیس مقابلہ، 5 دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے محرم الحرام کے دوران دہشت گردی اور تخریب کاری کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا، کراچی کے علاقے سچل میں پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداے امن دشمنوں کے خلاف سرگرم ہے، محرم میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ سچل میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیرراؤانوار کے مطابق ملزمان نے محرم میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا، دہشت گردوں پر 4،5دنوں سے نظر رکھی ہوئی تھی، دہشت گردفرار نہ ہوجائیں اس لیےآج فوری کارروائی کی۔

راو انوار کا کہنا تھا کہ ہلاک شدگان کا تعلق کالعدم جماعت القاعدہ سے تھا، ہلاک ہونے والوں میں ایک خطرناک دہشتگرد کی شناخت ہوگئی، ہلاک دہشت گردعامرشریف القاعدہ کاممبرتھا، عامرشریف القاعدہ کاانتہائی مطلوب دہشت گردتھا۔


مزید پڑھیں : پولیس مقابلے میں طالبان کمانڈر ملا اکبر سواتی سمیت چاردہشت گرد ہلاک


انھوں نے مزید بتایا کہ عامرشریف فیصل آباد کا رہائشی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ انجینئر تھا،  ڈرون کو ہائی جیک کرکےاستعمال کرسکتاتھا، عامرشریف نےایک بغیرڈرائیورکےگاڑی بھی تیارکی تھی، بغیرڈرائیور گاڑی میں بارودی مواد نصب کرکے استعمال کرسکتا تھا۔

ایس ایس پی ملیرراؤانوار کا کہنا تھا کہ ہلاک دیگردہشت گردوں کی شناخت کی جارہی ہے، ہلاک عامرشریف سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سعدعزیز کا دوست تھا۔

پولیس مقابلے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران دو مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا، جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں