تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

شاپنگ کرتے وقت پانچ عادات اپنائیں‌ اور فضول خرچ سے بچیں

خریداری کرنے کے لیے مارکیٹ جانا ہر کسی کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ کچھ لوگ بازار جانے کے اس قدر شوقین ہوتے ہیں کہ کسی چیز کی طلب نہ ہونے کے باوجود مارکیٹ پہنچ جاتے ہیں۔

شاپنگ پر جانے کے لیے جیب میں پیسوں کا ہونا بے حد ضروری ہے تاہم مارکیٹ جانے کے بعد ایسا بھی ہوتا ہے کہ اشیاء خریدنے کے دوران تمام ہی پیسے خرچ اور بجٹ آؤٹ ہوجاتا ہے۔

گاہک کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے مالکان اپنی دکانوں کو خوب سجا کر رکھتے ہیں جنہیں دیکھ کر رُکنا کسی کے بس میں نہیں ہوتا اور گاہک غیر ضروری چیزیں خرید کر اپنا پیسہ ضائع کرتے ہیں۔

آئیے ہم آپ کوبتاتے ہیں کہ شاپنگ کرتے وقت فضول اخراجات سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟ اگر آپ ان پانچ باتوں پر عمل کریں گے تو فضول خرچ سے بچ جائیں گے ۔

فہرست مرتب کریں

مارکیٹ جانے سے قبل مطلوبہ اشیاء کی فہرست مرتب کریں۔

بجٹ مختص کریں اور غیر ضروری رقم ساتھ نہ رکھیں

سب سے پہلے تو آپ ہر پندرہ دن اور مہینے میں مارکیٹ کا دورہ کریں اور مارکیٹ جاتے وقت صرف مطلوبہ اشیاء کی خریداری کے لیے رقم رکھیں کیونکہ جب مختلف اشیاء پر نظر پڑتی ہے تو انہیں خریدنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے اور اس طرح سے رقم غیر ضروری چیز میں خرچ ہوجاتی ہے۔

کفایت شعار لوگ ہمیشہ اسراف سے گریز کرتے ہیں تو آپ بھی اس عادت کو اپنائیں۔

صرف مقررہ دکانوں کا رخ کریں

آپ بازار جس چیز کی خریدار ی کے لیے جارہے ہیں تو انہی دکانوں پر جائیں جیسے کہ اگر آپ کو کپڑے کی طلب ہے تو صرف اُسی دکان پر جائیں اور کپڑا خرید کر فوری مارکیٹ سے باہر نکل جائیں۔

کریڈٹ بینک کارڈ لے جانے سے گریز کریں

رقم کو گم ہوجانے یا چھیننے کے ڈر سے بچانے کے لیے عام طور پر لوگ کریڈٹ کارڈ کا استعمال  کرتے ہیں جو نقصان سے بچاتا ہے تاہم اس کی وجہ سے غیر ضروری اخراجات بھی ہوجاتے ہیں، بینک کارڈ رکھنے والا صارف جب شاپنگ کے لیے پہنچتا ہے تو وہ بلا جھجھک خریداری تو کرلیتا ہے تاہم مہینے کے آخر میں بل آنے پر سر پکڑ کر بیٹھا ہوتا ہے۔

 

اگر آپ غیر ضروری اخراجات سے بچنا چاہتے ہیں تو کریڈٹ کارڈ لے جانے سے گریز کریں۔

دوست / احباب کو ساتھ لے کر جائیں

مارکیٹ میں فضول اخراجات سے بچنے کے لیے دوست یا احباب بھی کردار ادا کرتے ہیں، بازار جاتے وقت آپ اپنے ہمراہ کسی ایسے شخص کو رکھیں جو مارکیٹ میں گھومنا پسند نہیں کرتا کیونکہ وہ آپ کو مطلوبہ اشیاء کی خریداری کے بعد واپسی جانے پر زور دینے لگتا ہے۔

غیر ضروری اشیاء کی خریداری سے خود کو کیسے روکیں؟ 

بازار جانے کے بعد سب سے مشکل کام  اپنی خواہش کو مارنا ہوتا ہے کیونکہ آپ جس چیز کی خریداری کے لیے مارکیٹ پہنچتے ہیں اُس کے راستے میں کئی ایسی چیزیں نظر آتی ہے جنہیں خریدنے کی خواہش آپ کے دل میں پیدا ہوجاتی ہے بلکہ اکثر اوقات انہیں خرید بھی لیا جاتا ہے۔

پڑھیں: خریداری کے دوران جیب کتروں سے محفوظ رہنے کا طریقہ

اگر آپ کسی غیر ضروری چیز کی دکان پر رک گئے اور وہاں آپ کو کوئی چیز پسند بھی آگئی تب ایک منٹ کے لیے اپنے ذہن میں سوچیں کہ کیا آپ کو اس کی ضرورت تھی؟ کیا اس چیز کی رقم زیادہ نہیں ہے؟ اگر یہ خرید لی جائے تو اس کا فوری استعمال کیسے ہو؟۔

جب آپ ان سوالات کے جواب اپنے آپ کو خود ایمانداری سے دیں گے تو پھر وہ چیز خریدنے کا دل نہیں چاہیے گا۔

اب آپ بازار جائیں اور درج بالا عادات کو اپناتے ہوئے غیر ضروری شاپنگ و اخراجات سے بچیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -