بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

سونا نہ ملا، موت مل گئی، 5 نوجوانوں کا عبرت ناک واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

سونے کی تلاش میں پانچ نوجوان صحرائی علاقے میں گئے انہیں سونا تو نہ مل سکا مگر وہ جان سے ہاتھ دھو کر ابدی نیند سو گئے۔

یہ افسوسناک واقعہ مصر کی جنوبی کمشنر اسوان میں پیش آیا جہاں غیر قانونی طور پر سونے کی تلاش میں صحرائی علاقے میں جانے والے پانچ افراد موت کے منہ میں جا پہنچے۔

العربیہ کے مطابق پانچ نوجوان صحرائی علاقے میں سونا تلاش کرنے کے لیے گھروں سے نکلے مگر کئی دن گزرنے کے باوجود ان کی کوئی اطلاع نہ ملنے پر اہل خانہ نے ان کی تلاش شروع کی اور ریسکیو ٹیمیں بھی ان کی تلاش میں نکلیں۔

بالآخر پانچ دن کی تلاش کے بعد مذکورہ نوجوانوں کی لاشیں مل گئیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان سونا تلاش کرنے میں تو ناکام رہے لیکن واپسی پر وہ راستہ بھی بھول گئے جس کے باعث صحرا میں بھٹک کر بھوک اور ییاس سے ہلاک ہو گئے۔

مصری حکام نے لوگوں کوخبردار کیا کہ وہ ایسی مہم جوئی نہ کریں جس سے ان کی زندگیوں کو خطرہ ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں