جمعرات, جون 27, 2024
اشتہار

ماہانہ 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہانہ 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اہم خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھاری بجلی کے بلوں اور لوڈ شیڈنگ سے پریشان عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی گئی۔

یکم جولائی سے گھریلوبجلی صارفین کیلئے ایک ہزارروپے تک فکسڈ چارجز کی تجویز سامنے آئی ہے۔

- Advertisement -

نیپرا نے فکسڈ چارجز کی تجاویز وفاقی حکومت کوبھجوا دیں، تجاویز سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

نیپرا ذرائع نے بتایا ہے کہ مجوزہ چارجز بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ میں شامل ہیں، نیپرا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجواچکا ہے۔

گھریلوصارفین کے ٹیرف میں پہلے یہ چارجز نہیں تھے، اب ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال پر 200 روپے چارجز لگیں گے۔

ماہانہ401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے ، ماہانہ 601 سے 700یونٹ استعمال پر 800روپے اور ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے چارجز ہونگے۔

تمام فکسڈ چارجز بجلی کے بنیادی ٹیرف کا حصہ ہیں ، بجلی کےبنیادی ٹیرف کاحتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی درخواست آنے کے بعد ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں