بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

فضا علی کا خواتین کو شوہروں کی بات ماننے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ  و میزبان فضا علی نے شادی شدہ خواتین کو شوہروں کی بات ماننے کا مشورہ دے دیا۔

فضا علی کا مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جسمین وہ اپنی مثال دے کر شادی شدہ خواتین کو سمجھا رہی ہیں اور شوہروں کی بات ماننے کا مشورہ دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میرا شوہر مجھے سر پر دوپٹہ لینے اور پردہ کرنے کا کہتا تو میں ساری زندگی سر پر دوپٹہ لیتی اور پردہ کرتی۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر مجھے شوہر کہے کہ شوبز انڈسٹری چھوڑ دو تو میں یہ انڈسٹری چھوڑ دیتی، میں کام نہیں کرتی وہ جیسے بھی جتنا بھی کماتا میں گزارا کرتی اور اسے سپورٹ کرتی۔

انہوں نے کہا کہ میں اشوہر کی اجازت سے ہی انڈسٹری میں کام کرتی۔

فضا علی نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ کے شوہر بھی چھوٹی موٹی نمک برابر کوئی بات کہتے ہیں تو برداشت کرلیا کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

Statcounter