پاکستان کی معروف اداکارہ فضا علی نے تیسری شادی نہ کرنے کی بڑی وجہ بتادی ہے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ فضا علی کے انٹرویو کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں انہوں نے اپنی تیسری شادی اور سابقی سسرالیوں سے متعلق گفتگو کی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ سابق شوہر فواد سے میری کبھی کوئی لڑائی نہیں ہوئی نہ ہی ہمارے درمیان کبھی بحث ہوئی، بس وہ رشتہ اس لیے نہیں چل سکا کیونکہ فواد چاہتے تھے کہ میں سوشلائزنگ زیادہ کیا کروں۔
اداکارہ فضا علی نے کہا کہ سابق شوہر کی نظر میں اداکارہ ایک بہت چھوٹی چیز تھی وہ میرے کام کو نہیں سمجھتے تھے بس وہ چاہتے تھے لاہور میں منعقد ہونے والی تمام پارٹیز میں شرکت کیا کروں لیکن میری ذہنیت ایسی نہیں تھی، جس پر میرے گھر والوں نے سوچا کہ ایسا تو نہیں ہو سکتا، جس کے بعد ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔
فضا نے بتایا کہ میری آج تک اپنے سابقہ سسرال والوں سے اچھی بونڈنگ ہے، میں جب بھی زیادہ مصروف ہوتی ہوں تو سابقہ ساس سے خود کہتی ہوں کہ جو بھی گھر پر بنا ہے مجھے کھانے کیلئے دے دیں تاکہ شوٹنگ پر وقت پر پہنچ سکوں، میں آج تک فواد کے والدین کو امی، ابو ہی کہتی ہوں۔
انٹرویو کے آخر میں اداکارہ نے کہا کہ اس رشتے کے بعد کچھ جگہ میری بات پکی بھی ہوگئی تھی، لیکن تیسری شادی سے قبل لڑکے کے گھر والوں نے کہا کہ ہمارا بچہ آپکی بیٹی کو بھی اپنانے کیلئے تیار ہے لیکن شرط یہ ہے کہ آپکی بیٹی اپنے حقیقی والد سے نہیں ملے گی، بس اس ہی طرح کی شرائط کی وجہ سے میرا رشتہ رہ گیا۔
واضح رہے کہ فضا علی نے سال 2007 میں فواد فاروق سے شادی کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹی فرال بھی ہے اور شادی کے تین سال بعد ہی اُن کی طلاق ہوگئی تھی۔
پہلی شادی میں ناکامی کے بعد فضا علی نے 2018 میں ایاز ملک نامی کاروباری شخص سے شادی کی تھی، اُن کی یہ شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی اور طلاق پر ختم ہوگئی۔
View this post on Instagram