اشتہار

اینکرصدف نعیم سے کیا رشتہ تھا؟ فضا علی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی بھی اینکر صدف نعیم کے انتقال پر دل گرفتہ ہیں اور انہوں نے پرسوز پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر فضاعلی نے صدف نعیم کے ساتھ ماضی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ کا کوئی قریبی دوست غیر متوقع طور پر آپ سے جدا ہوتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ دل پاش پاش ہوگیا۔

اداکارہ ومیزبان نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ صدف کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور ان کے اہل خانہ کو صبر دے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fiza Ali Official (@fiza_aali)

- Advertisement -

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سادھوکی میں جاری حقیقی آزادی مارچ کے دوران کنٹینر کی زد میں آ کر نجی نیوز چینل کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں تھیں۔

واقعے کی اطلاع فوری طور پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جائے حادثے پر پہنچے اور حادثے سے متعلق معلومات اکٹھی کیں، بعد ازاں انہوں نے حقیقی آزادی مارچ کو آج کے لئے معطل کردیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اندوہناک موت پر ابھی تک صدمے میں ہوں، خاتون رپورٹر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں