جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں 11 مارچ کو کیا ہوگا؟ شاہی فرمان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہر سال 11 مارچ کو یومِ پرچم منانے کا شاہی فرمان جاری کر دیا۔

خادم حرمین شریفین کے شاہی فرمان کے مطابق سعودی عرب میں ہر سال 11 مارچ کو یوم پرچم منایا جائے گا، ریاست کے قیام سے ملکی پرچم توحید، امن اور اسلام کا پیغام دیتا آ رہا ہے۔

شاہی فرمان میں کہا گیا کہ 3 صدیوں سے پرچم میں تلوار قوت، حکمت اور تمکنت کی علامت رہی ہے، ملکی رہائشی پرچم کے سایہ تلے متحد ہوئے اور اسے اپنی عزت کا سبب مانتے ہیں۔

- Advertisement -

اس میں مزید کہا گیا کہ سعودی پرچم کسی بھی حال میں سرنگوں نہیں ہوتا، یہ ہمیشہ بلند رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں