جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

ملتان اسٹیڈیم سے سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اتار دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: ضلعی انتظامیہ نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے سیاسی جماعتوں کے پرچم اتار دیے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے اسٹیڈیم میں لہرائے گئے سیاسی جماعتوں کے جھنڈوں پر ایکشن لیتے ہوئے تمام جھنڈے اتار دیے۔

اسٹیڈیم کے اندر موجود اسکور بورڈ پر بھی سیاسی کارکنوں کی جانب سے پینا فلیکس لگائے گئے تھے، انتظامیہ نے یہ پینافلیکس بھی ہٹا دیے، اسٹیڈیم کے تمام دروازوں کو تالے بھی لگوا دیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر نے کرونا پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم کو ملتان جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا، ڈی سی کا کہنا تھا کہ ضلع ملتان میں کرونا وائرس کے کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں، نشتر اسپتال کے اعداد و شمار کے مطابق کرونا کی دوسری لہر میں شرح اموات زیادہ ہے۔

دوسری طرف ملتان میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں، ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بھی پوری تیاری کر لی، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایک ایمرجنسی پلان تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں 3 ہیلی پیڈ تیار کر لیے گئے ہیں۔

اپوزیشن نے طبل جنگ بجا دیا

ادھر سندھ سے آنے والے کارکنوں کو کوٹ سبزل بارڈر پر روکنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، سندھ پنجاب بارڈر پر کنٹینر پہنچا دیے گئے اور پولیس کی نفری بھی تعینات کر دی گئی، سندھ سے آنے والی گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں