اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فلک شبیر کا ’موقع موقع‘ دلہا دلہن جھوم اُٹھے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

گلوکار فلک شبیر نے گزشتہ دنوں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر ایک شادی کے موقع پر ’موقع موقع‘ گنگنایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کے شوہر اور گلوکار فلک شبیر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارت کی شکست پر ’موقع موقع‘ گنگنانے کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گانا سنانے سے پہلے فلک شبیر نے کہا کہ ’یہ موقع آپ لوگوں نے نہیں دیا، یہ موقع پاکستان نے خود حاصل کیا ہے۔‘

گلوکار نے پھر ’موقع موقع‘ گنگنایا، ویڈیو میں فلک کسی شادی کی تقریب میں موجود ہیں اور اس گانے پر دلہا دلہن سمیت شادی میں شریک لوگ بھی جھوم اٹھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ دنوں ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین سے دلچسپ میمز بھی بنائی گئی تھیں۔

گلوکار نے بھی پاکستان کی جیت کر یہ گانا گنگنایا اور آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

فلک شبیر کے گانے کو ان کی اہلیہ اور اداکارہ سارہ خان نے بھی پسند کیا اور دل والی ایموجیز بنائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں