تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

دنیا کی سب سے مہنگی موم بتی، اسے تیار کرنے کی وجہ اور قیمت جان کر سب حیران

لندن: برطانیہ میں دنیا کی مہنگی ترین موم بتی تیار کی گئی جس کی قیمت تقریباً ساڑھے 4 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ‘فلیمنگ کریپ’ نامی برطانوی کمپنی نے یہ موم بتیاں فلاحی مقصد کے لیے تیار کی ہیں جس سے ہونے والی آمدنی برطانیہ میں بے گھر افراد کے مدد کے لیے استعمال ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ‘اسمیلز لائک کیپٹلزم’ نام کی اس موم بتی کی قیمت 2ہزار 21 برطانوی پاؤنڈ ہے جس کی پاکستانی روپے میں قیمت تقریباً ساڑھے چار لاکھ بنتی ہے۔

Flaming Crap's 'Smells Like Capitalism' Candle | HYPEBEAST

یہ بودار موم بتی 30 گھنٹے جلنے کی صلاحیت رکھتی ہے جسے سبزی جاتی سویا موم اور بازیافت شدہ (ری سائیکل) اجزا سے تیار کی گئی۔ اسمیلز لائک کیپٹلزم جلانے سے خالص چمڑے کے بٹوے اور نوٹوں کی بو آتی ہے، یہ بو سرمایہ دارانہ نظام کا احساس دلاتی ہے۔ کمپنی ان موم بتیوں کی کمائی بے گھر افراد پر خرچ کرے گی۔

اس طرح یہ مہنگی ترین شے ایک فلاحی مقصد کے تحت تیار کی گئی ہے۔ فلیمنگ کریپ کے مالک اولیوربور کا کہنا ہے کہ بودار موم بتیوں کے بہت سے برانڈ ہیں جن کی قیمت ایک ہزار پاؤنڈ تک ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ موم بتیاں ہاتھوں سے تیار کی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -