لاہور:پی آئی اے کے فضائی میزبان کی حاضر دماغی نے ادارے کو لاکھوں روپے نقصان سے بچالیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی سے لاہور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے204کی ایمرجنسی سلائڈنگ کھلنے سے بال بال بچ گئی، طیارے کی لینڈنگ کے بعد کپتان نے ڈس آرمنگ کی اناوسمنٹ نہیں کی اور فضائی میزبان کو ’آل ڈور از اوکے‘ کا میسج دے دیا۔
آل ڈور از اوکے کا میسج ملنے کے بعد فضائی میزبان گیٹ نمبر ایل ون کھولنے کی کوشش کرنے لگی تو وارننگ سسٹم بج گیا، فضائی میزبان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دروازہ دوبارہ سے بند کردیا۔
مسافروں کو آدھے گھنٹے بعد پچھلے دروازے سے جہاز سے اتار گیا، ایئربس 320طیارے کی ایمرجنسی سلائیڈ کھل جاتی تو پی آئی اے کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کو کیپٹن احسن زیدی آپریٹ کر رہے تھے جب کہ پی آئی اے انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔