اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی منسوخی کے معاملے پر غیر ملکی ائیرلائنز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا مسافروں کو ریلیف نہ دینے پر ائیرلائنز پر جرمانہ اور فلائٹ شیڈول معطل کیا جاسکتا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والی غیر ملکی ائیرلائنز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پروازوں کی منسوخی کا نوٹس لیا اور 5 غیر ملکی ائیرلائنز قطر ،ایمریٹس، اتحاد، فلائی دبئی اور ترک ائیر کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں سی اے اے کےشعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے ائیر لائنزسے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی ائیرلائنز فلائٹس منسوخی کے باعث عوامی شکایت کا ازالہ کرے۔
کراچی: سی اے اے نے غیر ملکی ائیرلائنز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی ائیرلائنز مسافروں کو 8 جولائی تک ریلیف فراہم کریں، ریلیف نا ملنے پر غیرملکی ائیرلائنز پر جرمانہ اور فلائٹ شیڈول معطل کیا جاسکتا ہے۔
سی اےاے حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ائیرلائنز نے پہلے اووربکنگ کی پھر فلائٹس منسوخ کردی، اس اقدام سے بڑی تعداد میں پاکستان آنے والے مسافروں کومشکلات ہوئیں۔
حکام نے کہا غیر ملکی ائیرلائنز کے ناورا سلوک سےمسافروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑا، غیرملکی ائیرلائنز مسافروں کی واپسی کا جلدازجلد فوری انتظامات کرے، جن مسافروں کے پاس رہائش نہیں ،غیر ملکی ائیرلائنز انہیں رہائش فراہم کرے اور جو مسافر ری فنڈ چاہتے ہیں تو غیر ملکی ائیرلائنز انہیں ٹکٹ کی رقم واپس کرے۔