امریکا کی یونائیٹڈ ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں خرگوش کے پھنسنے سے آگ بھڑک اٹھی۔
یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز نے اس وقت ہنگامی لینڈنگ کی جب مبینہ طور پر ایک خرگوش انجن میں پھنس گیا جس سے آگ لگ گئی۔
یہ واقعہ اتوار کو امریکا کے ڈینور سے کینیڈا کے ایڈمنٹن کے لیے اڑان بھرنے والی پرواز کے ٹیک آف کے فوراً بعد پیش آیا۔
ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ بوئنگ 737-800، جس میں 153 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے، پرواز کو باحفاظت ڈینور اتار لیا گیا ہے۔
واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں طیارے کے ایک انجن میں آگ لگی دیکھی جاسکتی ہے۔
مسافر اسکاٹ وولف نے بتایا کہ طیارے میں ایک زور دار دھماکا ہوا اور ہم سب پریشان ہوگئے تھے تاہم پائلٹ نے وقت پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
ائیرپورٹ ٹریفک کنٹرول ریڈیو پر کہہ ریا ہے ’یونائیٹڈ 2325 ایسا لگتا ہے کہ آپ کے انجن سے کوئی چیز ٹکرائی ہے اور اس سے شعلے نکل رہے ہیں‘
عملے کا ایک رکن کہتا ہے کہ خرگوش انجن نمبر دو میں پھنسا یہ اسی وجہ سے ہوا ہے۔
ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافروں کو بعد میں ایک دوسرے طیارے کے ذریعے ایڈمنٹن کے لیے روانہ کیا گیا۔