تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مسافر کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

واشنگٹن: امریکی ریاست سینٹ لوئس میں دوران پرواز مسافر کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست سینٹ لوئس میں دوران پرواز مسافر کی ہنگامہ آرائی کے سبب طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی گئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر کو ہتھکڑی لگا کر طیارے سے آف لوڈ کیا جارہا ہے۔

پرواز شکاگو سے ڈلاس جانے والی امریکی ایئرلائن کی پرواز کو مسوری کے سینٹ لوئس کی طرف موڑ دیا گیا، جب ایک مسافر نے ہنگامی طور پر خارجی راستے کو وسط ایئر سے کھولنے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ دو روز قبل پیش آیا جس سے دوسرے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عملے کو سینٹ لوئس لیمبرٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے رابطہ کرنا پڑا۔

امریکی ایئرلائن کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اوہیر سے ایک امریکی پرواز میں ایک مسافار کی وجہ سے آج رات سینٹ لوئس میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -