کراچی : ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال ہوگیا اور دوحہ سے آنے والی غیرملکی ایئر لائن کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس فضائی آپریشن کیلئے کھل گئے ، قطر ایئر ویز کا فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا۔
قطر ایئر کی پرواز کیو آر 604 دوحہ سے کراچی کی پرواز علی الصبح 4 بجے کراچی ایرپورٹ لینڈ کیا جبکہ قطر ائیر کی واپسی کی پرواز کیو آر 605 کراچی سے واپسی کی پرواز صبح 8 دوحہ لینڈ کر گئی۔
غیر ملکی ایئر لائن کی دوسری پرواز کیو آر 610 نے کچھ دیر قبل دوحہ سے کراچی لینڈ کیا۔
پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 روانہ ہوئی، جبکہ پی آئی اے نے صبح 7 بجے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 منسوخ کردی۔
ایئر سیال، ایئر بلو، فلائی جناح کی اسلام آباد لاہور کی پروازیں روانہ ہوئیں تاہم ایئر عربیہ، فلائی دبئی، ترکش ایرلائن نے تاحال پروازیں بحال نہیں کیں۔
یاد رہے بھارت کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان پر حملوں اور پاک فوج کے فوری منہ توڑ جواب دیے جانے کے بعد گزشتہ روز بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون بھیجے گئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔
بعد ازاں پاک بھارت کشیدگی کے باعث صبح لاہور، کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان پر حملوں اور پاک فوج کے فوری منہ توڑ جواب دیے جانے کے بعد گزشتہ شب اور آج دن میں بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون بھیجے گئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔