پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ایئرلائن نے آن لائن ٹکٹ بک کرنے والے مسافر کے ہوش اڑا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: بھارت میں ایک ایئرلائن نے آن لائن ٹکٹ بک کرنے والے مسافر کے ہوش اڑا دیے، ایئر لائن کی جانب سے مسافر کو ایک ہی مقام کا روانگی اور آمد والا ٹکٹ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آدیتیا وینکٹیش نامی شہری نے حیدرآباد سے بنگلورو کے لیے ایئر ایشیا کے ذریعے آن لائن ٹکٹ بک کیا، جب کنفرمیشن کے بعد ٹکٹ آیا تو وہ چکرا کر رہ گیا۔

مسافر نے دیکھا کہ ٹکٹ میں روانگی اور آمد کا ایک ہی مقام درج تھا یعنی ٹکٹ بنگلورو سے بنگلورو کا تھا، جب یہ معاملہ سوشل میڈیا پر آیا تو صارفین نے اس کا خوب مذاق اڑایا۔

بار بار کی ناکام کوششوں کے بعد آخرکار آدیتیا نے ٹوئٹر پر اپنا سوال پوسٹ کیا تاکہ ایئر لائن سے اپنے مسئلے کا حل تلاش کیا جا سکے، انھوں نے لکھا کہ میں نے AirAsia کے ساتھ حیدرآباد سے بنگلورو کے لیے فلائٹ ٹکٹ بک کرایا تاہم معلوم ہوا کہ ٹکٹ بنگلورو سے بنگلورو کے لیے بک کیا جا رہا ہے۔

آن لائن کنفرمیشن کے بعد ٹکٹ سے یہ بھی معلوم ہو رہا تھا کہ یہ پرواز (بنگلورو میں) کیمپگوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 14:20 پر روانہ ہوگی اور 15:30 پر کولکتہ کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے گی۔

آدیتیا نے ایئرلائن سے کہا ’’میں الجھ گیا ہوں، اگر میں یہ ٹکٹ بک کرتا ہوں تو میں واقعی میں کہاں جاؤں گا؟ اور کہاں سے جاؤں گا؟‘‘

ایئر ایشیا نے جواب دیا کہ یہ ایک تکنیکی خرابی ہو سکتی ہے اور براؤزر ریفریش کر کے نئی بکنگ کریں، تاہم دوبارہ کوشش کا نتیجہ بھی وہی نکلا۔

یہ وائرل ٹویٹ صارفین کے مزاحیہ ردعمل کا باعث بنا، اس پوسٹ کو 12 ہزار کے قریب لائکس ملے، صارفین نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا: ’’خوش قسمتی سے انھوں نے آپ سے منزل بدلنے کو نہیں کہا، ہاہاہاہا۔‘‘

ایک صارف نے سنجیدہ تبصرہ کیا: ’’کیا ہم نہیں جانتے کہ اگر اس قسم کی عجیب بات ہوتی ہے تو ہمیں صفحے کو ریفریش کرنا چاہیے؟ ہم اس طرح کی تمام چیزیں کرتے ہیں، جیسا کہ ایپ کو دوبارہ کھولنا، ایپ کو دوبارہ انسٹال کرنا، ویب سائٹ کھولنا، انھیں یہ کہنے کی بجائے مناسب جواب دینا چاہیے تھا۔‘‘

تاہم، آدیتیا نے تبصروں میں انکشاف کیا کہ انھوں نے ٹکٹ کی بکنگ ختم کر دی تھی، اور اس دوران ان کا اسسٹنٹ بنگلورو پہنچ بھی گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں