ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

آج منسوخ ہونے والی 15 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی تفصیل جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اج دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے، اور 15 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ایئر لائن کی جدہ تا ملتان پرواز پی اے 871 کو کراچی اتار لیا گیا، جب کہ پی آئی اے کی ابوظبی ۔ پشاور پرواز پی کے 218 اور پی آئی اے کی دبئی ۔ پشاور پرواز پی کے 284 کی اسلام آباد میں لینڈنگ کرائی گئی ہے۔

نجی ایئر لائن کی شارجہ تا اسلام آباد پرواز ای آر 407، مانچسٹر تا اسلام آباد پرواز منسوخ کر دی گئی، اسلام آباد اور ریاض کے درمیان نجی ایئر کی پرواز ای ار 807 اور 808 منسوخ ہو گئی، اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے ای آر 540 اور 541 بھی منسوخ کر دی گئی۔

لاہور سے دبئی کے لیے پرواز ای آر 724 اور نیننگ وائی جی 9147 بھی منسوخ ہو گئی ہے، نجی ایئر کی ملتان سے دبئی کے لیے پی اے 811 منسوخ کر دی گئی، کراچی اور کوئٹہ کے درمیان پی کے 310 اور 311 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔

لاہور میں دھند کی شدت برقرار ہے جس سے پروازوں کا شیڈول جزوی طور پر متاثر ہوا ہے، سرین ایئر کی کراچی سے آنے والی پرواز ای آر 522 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی، سرین ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز ای آر 1822 کی آمد میں بھی 14 گھنٹے کی تاخیر ہوگی۔

سرین ایئر کی جدہ جانے والی پرواز ای آر 1821 بھی چودہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، ایئر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز پی اے 410 کی روانگی میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہے، جب کہ سرین ایئر کی کراچی جانے والی پروازای آر 523 کی روانگی میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں