The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے پاکستان آنے والی پروازیں، مسافروں کیلئے پریشان کن خبر

لاہور: سعودی دارالحکومت ریاض سمیت دیگر خلیجی ممالک سے پاکستان آنے والی پروازوں کا شیڈول ملکی ایئرپورٹ پر دھند کے باعث متاثر ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ کے اطراف دھند کے سبب رن وے پر حد نگاہ 50 میٹر ہوگئی، انتظامیہ نے ایئرپورٹ پر رن وے فلائٹ شیڈول کے لیے بند کر دیا ہے۔

انتظامیہ نے لاہور آنے اور جانے والی 3پروازیں منسوخ کیں جبکہ 12پروازوں کے اوقات کار تبدیل کیے ہیں۔

مسقط سے آنے والی پرواز ڈبلیو وائے 341 اور شارجہ سے آنے والی پرواز پی اے 413 منسوخ کی گئی ہے جبکہ ریاض سے آنے والی پرواز ایکس وائے 317 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جو صبح 11 بجے لاہور پہنچے گی۔

اسی طرح کویت سے آنے والی پرواز جے 9501 کو 7 گھنٹے تاخیر کا شکار کا سامنا کرنا پڑا۔ پرواز دوپہر ایک بجے لاہور آئے گی۔ استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714 چھے گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

ٹرکش ائیر کی پرواز بھی دوپہر ایک بجے لاہور آئے گی۔ کراچی سے آنے ولی پرواز پی کے 302 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں