کراچی میں بارش کے باعث مختلف پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 368 سوا گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، کراچی سے اسلام آباد کی دوسری پرواز پی کے 308 ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
کراچی سے ملتان کی پرواز پی کے 330 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی۔
- Advertisement -
کراچی سے پشاور کی پرواز ای آر 554 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے جائے گی، جدہ سے کراچی آنے والی پرواز ای آر 812 بھی ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
آئی آئی چند ریگر روڈ، صدر اور اطراف میں تیزبارش ہوئی ہے جبکہ میٹروول سائٹ، ناظم آباد، لیاقت آباد میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
فیڈرل بی ایریا، سہراب گوٹھ، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس، شارع فیصل پر بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔