انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی انوکھی تصاویر وائرل ہوتی ہیں جو صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیتی ہیں۔
کرونا لاک ڈاؤن کے دوران صارفین انٹرنیٹ استعمال کر کے اپنا وقت اچھا گزار رہے ہیں اور وہ اسی کے ذریعے دوسروں کی حوصلہ افزائی بھی کررہے ہیں۔
دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن ہے اور عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں پر ہی مقید ہیں۔
ویڈیو دیکھیں: حیران کُن پُل، جس نے سب کو الجھا دیا
انٹرنیٹ پر ایسی تصویر وائرل ہوئی جس میں سڑک پر رکھا کچرے دان زمین سے اوپر ہوا میں نظر آرہا ہے۔یہ تصویر دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے اور وہ اس کے پیچھے پوشیدہ وجوہات تلاش کرنے لگے۔
تصویر شیئر کرنے والے صارف نے اس معمے کو حل کرتے ہوئے صارفین کی پریشانی کو دور کیا۔
کیا آپ کو بھی یہ کوڑے دان ہوا میں نظر آرہا ہے؟۔
اگر ایسا ہے تو آپ بالکل غلط سمجھ رہے ہیں کیونکہ بات یہ ہے کہ کچرے دان کے ساتھ زمین پر پانی گرا ہوا ہے جو کوڑے دان کا سایہ معلوم ہورہا ہے۔
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
یہ بھی پڑھیں: انڈوں نے سب کو گھما دیا، ویڈیو دیکھ کر ہی معمہ حل ہوگا