تازہ ترین

میلسی لنک کینال میں تیرتی لاش کی ویڈیو وائرل

محسن وال: پنجاب کے شہر خانیوال میں‌ ایک نہر میں نامعلوم بہتی لاش کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محسن وال میں میلسی لنک کینال میں ایک تیرتی لاش دیکھی گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مقامی پولیس نے بھی نوٹس لے لیا۔

سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا جا رہا ہے کہ چھب کلاں پولیس نے نہر پر پہنچ کر لاش بھی دیکھی لیکن اسے نکالنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

پوسٹس میں کہا جا رہا ہے کہ چھپ کلاں پولیس اہل کاروں نے صرف کاغذی کارروائی کی، اور لاش کا معاملہ ٹھینگی پولیس کے کھاتے میں ڈال دیا۔

نامعلوم شخص کی لاش تھانہ چھب کلاں سے تقربیاََ ایک کلو میٹر کے فاصلے سےگزرنے والی میلسی لنک کنال میں تیرتی ہوئی دکھائی دی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ اطلاع ملنے پر تھانہ چھب کلاں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی اور کاغذی کارروائی بھی مکمل کر لی تھی، تاہم اس کے بعد وہ نعش کو نہر سے نکالنے کی بجائے واپس چلے گئے، اور لاش تیرتی ہوئی ٹھینگی کی طرف بڑھ گئی۔

Comments