کراچی : سچل پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے خود کو حساس ادارے کا اعلیٰ افسر ظاہر کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل میں پولیس نے خفیہ ادارے کے جعلی افسر کے خلاف کارروائی کی ہے، کارروائی ڈسٹرکٹ ایسٹ سچل پولیس کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔
پولیس نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا ملزم دو ساتھیوں سمیت گرفتار، کرلیا جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کافی عرصے سے شکایات موصول ہورہی تھیں، ملزمان نے شہریوں سے دھوکا دہی سے بھاری رقوم وصول کیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی کارڈ اور مہریں برآمد کیں اور گٹکا بنانے کا نیا کام بھی شروع کیا تھا، پولیس نے ملزمان نے گٹکا بھی برآمد کرلیا۔