جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سیلاب سے متاثرہ ڈی آئی خان اور چترال آفت زدہ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب سے متاثرہ ضلع ڈی آئی خان اور چترال کو آفت زدہ قرار دینے فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ محمودخان نے متعلقہ حکام کوضروری کارروائی عمل میں لانے اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ متاثرہ لوگوں کو کھانے پینے اور دیگر اشیا کی فراہمی کیلئےہنگامی اقدامات کئےجائیں متعلقہ ضلعی انتظامیہ ہرمتاثرہ تک رسائی کو یقینی بنائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی ڈی آئی خان اور چترال کا دورہ کروں گا متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے خصوصی پیکج کااعلان کروں گا سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی ہے متاثرہ خاندانوں کے تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

محمود خان نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئےضلعی انتظامیہ کوضروری احکامات دیےگئےہیں مصیبت کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کےساتھ ہے متاثرین کوکسی صورت تنہانہیں چھوڑا جائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں