دہلی: بھارت میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی، دہلی میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق بھارت میں مون سون کی بارشوں کے تباہی کاری کا سلسلہ رک نہ سکا. مزید 48 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی.
کیرالا اور کرناٹک میں چند روز قبل دو سو سے زاید افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے تھے، مگر بارشوں کا سلسلہ نہ تھمنے سے شمالی بھارت میں مزید افراد اس کی لپیٹ میں آگئے.
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سیلاب کے خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا.نشیبی علاقوں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں، ہزاروں افراد سے اپنے گھر چھوڑنے کی اپیل کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت: بارشوں نے تباہی مچا دی، 200 سے زاید ہلاک
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بجلی کا نظام شدید متاثر ہوسکتا ہے، مواصلاتی نظام بھی ناکارہ ہوسکتا ہے، جس سے ہزاروں افراد محصور ہوجائیں گے.
خیال رہے کہ بھارت میں جون سے لے کر اب تک مون سون بارشوں کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں.
حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد اٹھارہ ملین سے زائد بتائی گئی ہے، کئی علاقوں میں ابھی اعداد وشمار اکٹھے کیے جارہے ہیں.