پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

چین میں سیلاب نے تباہی مچادی، 17 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی، جس کے باعث 17 افراد ہلاک جبکہ چھ لاکھ سے زائد متاثر ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں یلاب نے 38 کاؤنٹیز اور 6 شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، درجنوں گھر ڈوب گئے جبکہ کئی گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب نے چھ شہروں میں تباہی مچا دی جس سے 17 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہو گئے۔

امدادی کارکن سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، حکام نے امدادی عملے کو خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

حکام نے سیلاب کی زد میں آنے والے تین سو طلبا اور اساتذہ کو ریسکیو کیا۔ شاؤڈنگ ٹاؤن میں مقامی انتظامیہ نے 1500 افراد کو ریسکیو کیا۔ سیلاب سے 6 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

چین میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، متعدد عمارتیں جزوی تباہ

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی چین میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچائی تھی، جس کے باعث متعدد عمارتیں جزوی طور پر متاثر ہوئی تھیں، جبکہ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی تھیں۔

مئی 2015 میں چین کے چھ صوبے تباہ کن سیلاب کی زد میں آئے تھے جس کے باعث درجنوں افراد لقمہ اجل بنے تھے، شدید باشوں اور سیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں