پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

چین میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، متعدد عمارتیں جزوی تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی جس کے باعث متعدد عمارتیں جزوی طور پر متاثر ہوئیں، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شمال مشرقی اور جنوبی شہروں میں بھی گذشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں، سڑکوں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

چین کے شمال مشرقی اور جنوبی شہروں میں بھی گذشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی۔

انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جبکہ حکام کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مئی 2015 میں چین کے چھ صوبے تباہ کن سیلاب کی زد میں آئے تھے جس کے باعث درجنوں افراد لقمہ اجل بنے تھے، شدید باشوں اور سیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں