تازہ ترین

Array

سیلابی صورت حال: کیا جی 20 ممالک پاکستان کا قرضہ موخر کرینگے؟

اسلام آباد: سیلابی صورت حال کے بعد پاکستان نے جی ٹوئنٹی ممالک سے قرض کی ادائیگی موخر کرانے کے لئے کمر کس لی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیلاب کے بعد جی 20 ملکوں سے قرض کی ادائیگی مؤخر کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جہاں جاپان، اٹلی اورا سپین سے قرض مؤخر کے معاہدے رواں ماہ طے ہونے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپان سے تین 3معاہدوں میں 18 کروڑ ڈالرسے زائد کا قرض مؤخر کرایا جائے گا، اسپین سے 31 لاکھ ،اٹلی سے11لاکھ ڈالر قرض مؤخر کرایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تین ممالک سے چھ معاہدوں میں مجموعی طور پر 18 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کا قرض مؤخر کرایا جائے گا جبکہ جاپان سے 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض مؤخر کرانے کا ایک اور معاہدہ ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ جی 20ممالک سے تیسرے سیشن میں ابھی تک94 کروڑ 70لاکھ ڈالر قرض مؤخر ہوئے،مزید تین ممالک سے معاہدوں کے بعد یہ رقم 1 ارب 13 کروڑ ڈالر سے زائد ہو جائے گی۔

ادھر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر ایک خصوصی طیارہ آج کراچی پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گیا

کراچی ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ جنرل اور صوبائی وزیر سعید غنی کے علاوہ پاک فوج کے افسران سمیت صوبائی اور وفاقی حکومت کے حکام بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی آمد سے متعلق یو اے ای کے سفارت خانے نے پہلے ہی وزارت خارجہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -