ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

پنجاب میں سیلاب کا خطرہ، وزیر اعلیٰ کی پیشگی اقدامات کی ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں معمول سے زیادہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وارننگ کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری آبپاشی، چیف میٹرو لوجسٹ، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے انہیں مون سون بارشوں اور اس سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر بر وقت پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب بھر میں ندی نالوں کی بھرپور صفائی اور اور رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات جاری کیے۔

- Advertisement -

مریم نواز نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر آبادی کے بروقت انخلا کی منصوبہ بندی کی جائے، انسانوں کے ساتھ ساتھ مال مویشی کو بھی بروقت نکالا جائے اور متاثرہ علاقوں میں عوام کو انخلا پلان سے پیشگی آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے متاثرہ دیہات کے لوگوں کو قیام وطعام کے مقام سے متعلق آگاہ کرنے بھی ہدایات کیں اور کہا کہ بارشوں کی صورت میں ہر شہر میں پانی کی فوری نکاسی کا اہتمام کیا جائے اور جہاں بھی سیلاب کا خطرہ ہو بر وقت پیشگی اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ارلی فلڈ وارنگ سسٹم رائج ہے، تو پاکستان میں کیوں پتہ نہیں چلتا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیلاب کی بر وقت اور مستند اطلاعات کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں