جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

سیلاب متاثرین: کراچی میں ٹینٹ سٹی کیلئے زمین مختص

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حکومت سندھ نےسیلاب متاثرین کیلئےکراچی میں ٹینٹ سٹی کیلئے زمین دیدی۔

سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کو عارضی طور پر بسانے کے لیے کراچی میں زمین مختص کر دی ہے۔

ملیر سیکٹر18 میں 100ایکٹر زمین ٹینٹ سٹی کےلیےدی گئی ہے۔ ڈی سی ملیر کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہزاروں کی تعداد میں ٹینٹ لگائے جائیں گے۔

ڈی سی ملیرعرفان میروانی نے زمین کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ ایک لاکھ متاثرین کوٹینٹ سٹی میں رہائش سہولیات کےساتھ ملے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کی بڑی تعداد کو کراچی کے مختلف علاقوں کے اسکولوں اور سرکاری عمارتوں میں رہائش دے رکھی ہے جہاں فلاحی ادارے اور مخیر حضرات متاثرین کی امداد کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں