اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سیلاب متاثرین کے علاج سے انکار پر ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کا عزم لے کر تعلیم حاصل کرنے والے مسیحا اپنے قول سے مکر گئے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے علاقوں میں سیلاب متاثرین کے علاج معالجے کیلئے حکومت کی جانب سے مقرر کیے جانے والے متعدد ڈاکٹروں نے ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کردیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے واضح احکامات کے باوجود متعدد ڈاکٹروں نے ان علاقوں میں جانے سے معذرت کرتے ہوئے صاف انکار کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ڈیوٹی نہ کرنے والے ڈاکٹروں کو آخری بار تنبیہہ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 89میل اور فیمل ڈاکٹرز کو محکمہ صحت سندھ کی جانب سے وراننگ جاری کی گئی ہے، محکمہ صحت کی ہدایت کے باوجود گریڈ17کے ڈاکٹرز تاحال اپنی ڈیوٹیوں سے غیرحاضر ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے ان ڈاکٹروں کے نام ذرائع ابلاغ میں جاری کر تے ہوئے مذکورہ تمام ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کردیے ہیں۔

مزید پڑھیں : اندرون سندھ کیمپوں میں امراض سے ایک دن میں 6 سیلاب متاثرین کا انتقال

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اگر متعلقہ ڈاکٹرز نے 3دن میں جواب نہ دیا اور مزید غیر حاضر رہے تو عدم حاضری پر ان کی سروس بھی ختم کی جاسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں