تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سوات میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 15 افراد جاں بحق

سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بعد سیلاب نے کے پی میں بھی تباہی مچا دی ہے اور سوات میں 15 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وادی سوات کے میدانی اور بالائی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے اور 15 افراد اس کے نتیجے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سوات نے تباہ کاریوں کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے 130 کلومیٹر کی سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں اور مجموعی طور پر 15 رابطہ پُل مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

اے ڈی سی ریلیف ابرار وزیر کے مطابق سیلابی ریلوں سے 100 سے زائد مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ جب کہ 50 کے قریب ہوٹلز اور ریسٹورینٹ بھی بہہ گئے ہیں جب ک مزید نقصانات کا اندازہ لگانے کیلیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں نوشہرہ، چارسدہ، مالاکنڈ میں ہنگامی حالت نافذ ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد وہاں سے نقل مکانی کر رہی ہے۔

کالام کا ہنی مون ہوٹل سیلاب بہا لے گیا، لوگ گرتے ہوٹل کو دیکھ کر خوفزدہ

دوسری جانب کالام کا ہنی مون ہوٹل سیلاب بہا لے گیا، لوگ گرتے ہوٹل کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے۔

Comments

- Advertisement -