پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

’سوات ہمارے دل کے قریب ہے، ہماری شادی وہیں ہوئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس سیلاب کی موجودہ صورت حال پر افسردہ ہوگئیں۔

اداکارہ مریم نفیس نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر پوسٹ گئی اسٹوریز کے ذریعے تحریک انصاف کی ٹیلی تھون مہم میں بڑھ کر حصہ لیا۔

انہوں نے اس دوران ملک میں سیلابی کی تباہی کی ویڈیوز شیئر کیں اور افسردگی کے عالم میں اللہ سے رحم کی دعا کی۔

مریم نفیس نے سوات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سوات ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے کیونکہ ہماری شادی وہیں ہوئی، اللہ رحم کرے۔

اداکارہ نے ایک ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’چاہتی ہوں کہ سیلاب کی ویڈیوز کو نہ دیکھوں لیکن یہ حقیقت ہے۔‘

یاد رہے کہ مریم نفیس رواں سال اپریل میں امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، ان کی شوہر اداکار اور فلم میکر ہیں۔

مریم کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں اور مداحوں کی جانب سے ان کو شادی کی مبارک باد دی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں