تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

سندھ میں’جھیل‘ وجود میں آگئی، ناسا نے تصویر شیئر کردی

امریکا کے خلائی ادارے ناسا نے سندھ میں بننے والی 100 کلو میٹر چوڑی جھیل کی تصویر شیئر کردی۔

ملک بھر میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے جس کے نتیجے میں 1200 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے کی وجہ سے انہیں مختلف کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے سندھ میں 100 کلو میٹر چوڑی جھیل وجود میں آئی ہے۔

ناسا کی جانب سے سندھ میں بننے والی جھیل کی خلا سے تصویر لی گئی جسے انہوں‌ نے اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کیا گیا ہے۔

تصویر میں سندھ میں بننے والی بڑی جھیل کو نمایاں طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں گہرا نیلا رنگ سیلابی جھیل کی نشاندہی کر رہا ہے جبکہ سیٹلائٹ تصاویر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے سندھ کا بڑا حصہ ڈوبا نظر آ رہا ہے۔

ناسا کی تازہ سیٹیلائٹ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریکارڈ سیلابوں کے باعث دریائے سندھ کے پانی نے اوور فلو ہو کر 100 کلومیٹر تک کے زرعی علاقے کو مکمل جھیل میں تبدیل کر دیا۔

سیلاب سے 33 ملین سے زائد افراد متاثرہوئے، این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلاب سے 33 ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10 لاکھ سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں بدترین سیلاب آیا، بلوچستان اور سندھ میں اس سال اب تک 30 سال کی اوسط سے پانچ سے چھ گنا زیادہ بارش ہوئی ہے۔

ملک بھر میں تقریباً 150 پل اور 3500 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ رواں سیزن میں سندھ اور بلوچستان میں اب تک معمول سے 500 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ جون 2022 کے وسط سے پاکستان شدید مون سون بارشوں سے دوچار رہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں ایک دہائی میں بدترین سیلاب آیا ہے۔

Comments

- Advertisement -