جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’ہم یکجا ہوکر ہی سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ قدرتی آفت کے وقت ہم ایک قوم کے طور پر متحد ہیں اور اسی طرح‌ یکجا ہوکر ہم ترقی کرسکتے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’امانت‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ عروہ حسین نے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر شہریوں کے اقدام کو سراہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’آج کسی نے مجھ سے کہا کہ یہ دیکھ کر دل خوش ہورہا ہے کہ اس قدرتی آفت کے وقت ہم ایک قوم کے طور پر کیسے متحد ہیں۔‘

عروہ نے مزید لکھا کہ ’سوچیں اگر ہم ملک کی بہتری کے لیے اسی طرح روزمرہ مل کر کام کریں تو ہم ایک ملک کے طور پر ترقی کرسکتے ہیں۔‘

اداکارہ کے ٹویٹ کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور اس پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ عروہ کے علاوہ بھی متعدد شوبز اسٹارز نے شہریوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی ہے۔

اس سے قبل اداکار فیصل قریشی، احسن خان، حدیقہ کیانی، ہمایوں سعید ودیگر بھی سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں